• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی امپائر کی پٹائی، پی ایچ ایف نے نوٹس لے لیا

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہفتے کو کراچی میں کھیلے گئے پی ایچ ایف انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں امپائر کی پٹائی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سابق اولمپئن نوید عالم نے جنگ کو بتایا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا گیا ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ انضباطی کمیٹی ایک دو روز میں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔کراچی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معاملے کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جس میں ان کے علاوہ ڈاکٹر عاطف بشیر اور علیم رضا شامل ہیں، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو فوری طور پر میچ کی وڈیو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مختلف چینل پر دکھائی جانے والی وڈیو کے ریکارڈ بھی جمع کئے جارہے ہیں۔ اس میں ملوث کسی بھی کھلاڑی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ایک دو میچوں کی معطلی اور ایک سال کی پابندی بہت کم ہوگی، نئے کھلاڑیوں کو ڈسپلن میں لانے کے لئے مشکل قدم اٹھانا پڑے گا۔
تازہ ترین