• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،2ماہ قبل قتل ہونیوالے ایک خاندان کے 5 افراد کا ڈراپ سین، بیٹا ہی قاتل نکلا

گجرات (نمائندہ جنگ) 2 ماہ قبل قتل ہونے والے ایک خاندان کے 5 افراد کا ڈراپ سین، بیٹا ہی قاتل نکلا، صدر گجرات کے گاؤں معین الدین پور میں 5 ستمبر کو بینک مینجر سید تصور شاہ، اس کی بیوی سمیعہ شاہ، بیٹوں 16سالہ مرسل حیدر، 14 سالہ سلمان حیدر اور بیٹی 12 سالہ ربیقہ کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ مقتولہ سمیعہ شاہ کے بھائی سجیل عباس شاہ کی رپورٹ پر 11 نامزد ملزمان اظہر شاہ، ثقلین شاہ، سبط شاہ، شہزاد شاہ، علی شاہ وغیرہ اور 5نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا،اس کا مقدمہ مقتولہ سمیعہ شاہ کے بھائی سجیل عباس شاہ کی رپورٹ پر 11 نامزد ملزمان اظہر شاہ، ثقلین شاہ، سبط شاہ، شہزاد شاہ، علی شاہ وغیرہ اور 5 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شک کی بناء پر وقوعہ میں بچ جانے والے مقتول سید تصور شاہ کے بیٹے مستجاب شاہ کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو ملزم نے اپنے ماں، باپ، بھائیوں اور بہن کے قتل کا اعتراف کر لیا، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا۔
تازہ ترین