• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 9نومبر کو شیڈول کے مطابق ہونگے‘ ترجمان راولپنڈی بورڈ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 2016ء کے پرچے 9نومبر بدھ کو بھی شیڈول کے مطابق ہونگے۔ فرسٹ ٹائم اکنامکس، پرنسپل آف کامرس، سیکنڈ ٹائم لینگویج (فارسی، اردو، انگریزی، عربی، پنجابی، پشتو) کے پیپرز ہونگے۔ ارسلان چیمہ کے مطابق ڈیٹ شیٹ میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی دشواری یا معلومات کیلئے 051-9239191یا 051-5450917-18پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔
تازہ ترین