وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار اور خطےمیں امن کےقیام کیلئے شانہ بشانہ کام کرنے پر اتفاق کیا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ لندن سے اپنے تعلقات کو اہمیت دی ہے، خارجہ پالیسی پر مختلف امور میں دونوں ملکوں کے مقاصد یکساں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے خطے کا استحکام خطرے میں ڈالا اور مذاکرات کےدروازے بند کیے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کے دوران پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔