• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: اساتذہ کا مبینہ تشدد، طالبعلم حواس کھوبیٹھا

Larkana Cardet Collage Teachers Torture Students Loses His Senses
لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا ہونہار طالب اساتذہ کے مبینہ تشدد سے حواس کھوبیٹھا، 14سالہ محمد احمد کا گلا اتنے وحشیانہ انداز میں دبایا گیا کہ بعض نازک ہڈیاں ٹوٹ گئیںاور اس کی بولنے کی صلاحیت ختم ہوگئی جبکہ دماغ ٹھیک طور پر کام نہیں کررہا ہے۔

طالب علم کا علاج صرف امریکا میں ممکن ہے مگر والدین کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ لختِ جگر کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکیں۔

محمد احمد کے والدین کا الزام ہے کہ محمد احمد کی اس حالت کے ذمے دار کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے بعض اساتذہ ہیں۔محمد احمد کا باپ گزشتہ 4 ماہ سے کراچی کے نجی اسپتالوں کے چکرکاٹتا پھر رہا ہے،خطیر جمع پونجی خرچ ہونے کے بعد ماہرین نے اسےا بتایا ہے کہ بچے کا علاج کرانا ہے تو امریکا لے جاؤ، لیکن ایک جونیئر ٹیچر اتنا پیسہ کہاں سے لائے گا۔

دکھی باپ کا مطالبہ ہے کہ محمد احمد پر وحشیانہ تشدد کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تازہ ترین