لاہور(اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت اتوار کی شام لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی بی اے ، چیئرمین پیمراء اورکیبل آپریٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔باہمی مشاورت کے بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کی نیلامی اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بدھ23 نومبرکو کی جائے گی ۔کامیاب بولی دہندہ اپنے آپریشنز کا آغاز یکم نومبر 2017ءیا اس کے بعد کرے گا ۔ اس کے علا وہ کیبل آپریٹرز اپنے گراس ایڈورٹائزمنٹ ریونیو کا 5فیصد جو پیمراءکو جمع کرواتے تھے اس کو یکم جنوری 2017ءسے کم کر کے 2فیصد کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو یہ سفارش کی جائے گی کہ پی بی اے اور کیبل آپریٹرز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں پیمراء، پی بی اے اور کیبل آپریٹرز و دیگر اسٹیک ہولڈر شامل ہوں ۔ یہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کوپیش کرے۔اجلاس کے بعد کئے گئے فیصلوں کی کامیابی اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے دعا کروائی گئی۔