• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوجاتے تو پورا نظام ختم ہوجاتا، خورشید شاہ

Whole Of The System Would Collapsed If Stand With Imran Khan Khursheed Shah
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوجاتے تو پورا نظام ختم ہوجاتا۔گیند ا ب نوازشریف کے کورٹ میں ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو کتنا سپریم سمجھتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وزیراعظم کو دھکا دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی صرف خاموش رہنا تھا۔

وزیراعظم نے کہیں اور کبھی بھی قطری شہزادے کا ذکر نہیں کیا، وزیراعظم کا خود کو بچانےکے لیے قطری شہزادے کی مدد لینا افسوسناک ہے ۔

حکومت کے ساتھ عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایک کا وکیل بدل گیا ایک کا وزیر بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکاتعلق اس گھرانے سے ہے جس نے جمہوریت متعارف کرائی۔جمہوریت اور پارلیمنٹ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ نوازشریف 90 ءکی دہائی کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں کہ نہیں۔پیپلزپارٹی نے نوے کی دہائی کی سیاست چھوڑی لیکن مسلم لیگ ن نے نہیں چھوڑی۔ گیند اب نوازشریف کے کورٹ میں ہے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ شہبازشریف نے ہماری حکومت کے خلاف شعبدے بازی کی جو زبان ن لیگ کے وزیر استعمال کررہے ہیں وہ 1990کی سیاست نہیں ہے؟
تازہ ترین