• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،ضلعی کمیٹی کا اجلاس،23سکولوں کی رجسٹریشن کی منظوری

گجرات (نمائندہ جنگ)ضلعی پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین خان، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر23سکولوں کی رجسٹریشن کے کیسز پیش کئے گئے جن پر تفصیلی غور کے بعد انکی رجسٹریشن کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کیلئے درخواست دینے والے سکولوں کے معائنہ کے موقع پر کمیٹی ممبران اس امر کو یقینی بنائیں کہ سکول کی عمارت اور رقبہ مقررہ حد سے کم نہ ہو، سکول میں سائنس لیب، کمپوٹر لیب اور طلبہ و طالبات کیلئے گراؤنڈ موجود ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے والے افراد فرد ملکیت بھی ضرور لف کریں۔ اجلاس میں تحصیل کھاریاں کے موضع بوڑھے بانٹھ میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیل کئے گئے سکول کے مالک محمد شبیر نے بتایا کہ اس نے حکومتی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس پر ڈی سی او نے مشروط طور پر سکول کو ڈی سیل کرنے کی منظوری دیدی اور ہدایت کی کہ متعلقہ افسران 10یوم میں دوبارہ سکول کا معائنہ کرکے انتظامات چیک کریں گے۔ اجلاس میں رجسٹریشن کیلئے سکولوں کی عمارات چیک کرنے کیلئے مزید ایک انجینئرنگ فرم کو این او سی جاری کر دیا گیا۔
تازہ ترین