• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ ترقیاتی فنڈز کیس، ڈی جی نیب کو شوکاز نوٹس

Larkana Funds Case Dg Nab Show Cause Notice
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ خاکروبوں کی اسامیاں بھی سیاسی ہوںگی تو شہر کیا خاک صاف ہوگا۔مسلم خاکروبوں کی بھرتیوں سے لگتا ہے ووٹ دینے کے عوض وظیفہ دیا جارہا ہے ۔

لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد سے متعلق سماعت میں ڈی جی نیب سندھ ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ کے ساتھ 6دسمبر کو طلب کر لیا ۔

ڈپٹی سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے دفتر پر چھاپا مارا اور 9 ہزار 400سے زائد فائلیں اور ملازمین کا ریکارڈ ساتھ لے گئے ۔

ایڈیشنل اے جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ لاڑکانہ میں محکمہ بلدیات میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ غیر قانونی بھرتیوں میں پہلے جو پکڑا گیا اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب حکومت تسلیم کرتی ہے مسلم خاکروب بھرتی ہوگئے تو انہیں نکالا کیوں نہیں گیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ریمارکس دیے کہ خاکروبوں کی اسامیاں بھی سیاسی ہوںگی تو شہر کیا خاک صاف ہوگا۔

مسلم خاکروبوں کی بھرتیوں سے لگتا ہے ،ووٹ دیتےجاؤ،وظیفہ لیتےجاؤ،ملک میں یہی چل رہاہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دیتے جاؤ اور وظیفہ لیتے جاؤ پاکستان میں یہی چل رہاہے ۔
تازہ ترین