کراچی (جنگ نیوز) ایران نے عالمی ٹینس فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ڈیوس کپ کا پاکستان میں رکھا گیا اس کا میچ کسی غیر جانبدار مقام پر منتقل کیا جائے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد رحمانی نے انٹرنیشنل فیڈریشن کی جانب سے انہیں ایران کے موقف سے آگاہ کیا گیا ہے اور یہ خبر ہمارے لیے صدمے سے کم نہیں کیونکہ ایران پاکستان کا دوست ملک ہے اور گزشتہ دو سال سے ایرانی ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی درخواست کے حوالے سے انٹرنیشنل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 12؍ سال کی تنہائی کے بعد فروری میں پاکستان میں ڈیوس کپ منعقد ہونے جا ر ہا ہے۔