اسلام آباد ( ایجنسیاں ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنرا سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے ملاقات کی ہے اور انہیں ملک میں غیر قانونی ایکسچینجرز کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنرا سٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ کی ملاقات میں ملک میں بینکاری امور سمیت دیگر معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘ گورنراسٹیٹ بینک نے وفاقی وزیر کو ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ ترین صورتحال اور اسٹیٹ بنک کی طرف سے درآمدی شعبوں کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے ملک کے قیمتی وسائل کے ہرممکن بہتر انتظام اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے درآمدی شعبہ جات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔