• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ایک پیسے کی رشوت ثابت کردے عہدہ چھوڑ دونگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( حنیف خالد )  وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی بھی مجھ پر ایک پیسے کی رشوت ثابت کردے تو میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائونگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں استحکام ترقی بجلی کی لوڈشیدنگ دہشتگردی کا خاتمہ شاہرات اور دوسرے انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کی تکمیل بیرونی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ان غیرملکی قوتوں کے ایجنٹ چین پاک اقتصادی راہداری کے خلاف کام کر رہے ہیں برازیل انڈونیشیا کی طرح بزنس مینوں کو ون ٹائم جنرل ایمنسٹی دینے کے لئے وہ وزیراعظم  نوازشریف سے مشاورت کریں گے،نوازشریف حکومت کے شفاف دیانتدارانہ مستعد اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا تشخص مغرب میں تبدیل ہو چکا ہے۔ پاکستان میں کچھ لوگ اقتصادی تخریب کاری کررہے ہیں وہ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے، لیکن یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے 2018 اور 2023 کے الیکشن ملک و قوم کے لئے تعمیری کام کرنے والے جیتیں گے ان معاشی تخریب کاروں کو دونوں الیکشنوں میں اقتدار نہیں ملے گا۔ پاکستان نے او ای سی ڈی کے کنونشن پر ستمبر2016 میں دستخط کرنے کے بعد اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کی رکنیت اور رشوت ستانی کے خاتمے کے کنونشن میں شمولیت کے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ٹرانسپرنسی شفافیت نوازشریف حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ پاکستان کو خوشحال، خود مختار، باوقار بنانا نوازشریف کا نعرہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے لئے فنڈز ہم نے پیٹ کاٹ کردئیے، سوئس بینکوں سے پاکستانی قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے ہائی لیٹرل (دوطرفہ) مذاکرات شروع کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے 40ویں ایکسپورٹر ٹرافی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ 2019 میں جی ڈی پی گروتھ کا ٹارگٹ 7فیصد ہے۔ وزیرخزانہ نےکہاکہ جب چین کی قیادت نے دیکھا کہ نوازشریف ذاتی مفاد نہیں رکھتے سٹرکچرل ریفارمز لارہے ہیں پھر چین نے سی پیک کے تحت46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جیٹرو (JETRO) جاپان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دوسرا بہترین ملک ہے۔ رینو کمپنی پاکستان آرہی ہے، سوزوکی کمپنی پاکستان میں 460 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے ویژن پر عملدرآمد کے نتیجے میں مارچ 2018 تک بجلی کی پیداوار10 ہزار میگاواٹ بجلی تک پہنچ جائے گی۔ عوام 2018 الیکشن میں نوازشریف کو دوبارہ موقع دیں گے جون 2018 تک پاکستان جون 2018 میں 15 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے لگے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی کا خاتمہ تیزی سے ہو رہا ہے کراچی آپریشن نے آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا یہ جاری رہیں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لئے 300ارب روپے کے فنڈز دئیے جو سکیورٹی فورسز کی آپریشنل ضروریات، بے خانماں افرادکی نقل مکانی، سال سے زیادہ بے گھر رہنے کے دوران ان کے اخراجات پورے کرکے ان کی گھروں کو واپسی ان کے گھروں کی بحالی آباد کاری کے لئے تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 22 مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بارے میں مثبت فیصلے کئے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی سٹاک ایکسچینجوں کا ادغام 15سالوں سے معرض التواء تھا نوازشریف حکومت نے آکر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ قرار دیا ہے، پاکستان کو ایشیا کی ابھرتی مارکیٹ ڈیکلیرکیا ہے اسے ایشیا کی دس بہترین معیشتوں میں شمار کیا ہے۔ جون2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر تین ارب ڈالر سے کم تھے آج 23 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ساڑھے سات ارب ڈالر کا قرضہ لیا اس میں سے بھی ساڑھے چار ارب ڈالر ہم نے آکر ادا کئے۔دنیا پاکستان کو آئی ایم ایف / عالمی بینک کی طرف دو اقساط لینے والا ملک کہنےلگی تھی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے چار ای (FOUR-E) ویژن دیا ہے۔ اکنامک۔ انرجی، ایکسٹریم ازم کا خاتمہ ایجوکیشن، ہیلتھ ہم نے جاری ای زکو ہیڈ آن لینا منشور میں شامل کیا ہے یہ چار (E) وزیراعظم کی چیک لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے شرح سود بے حد کم کرکے اسے 5.7 فیصد کردیا۔ جی ڈی پی 4.7 فیصد ہے جو سابقہ دور میں اوسط 3.3 فیصد تھی 3 سال میں ریونیو میں 60فیصد اضافہ کیا جس سے صوبوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے 12 سو کی بجائے 19 ارب روپے ملنے لگے ہیں۔
تازہ ترین