سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) کرسمں سے قبل سیالکوٹ کے چرچز کا سکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ،سمبڑیال،ڈسکہ،پسرور میں گورنمنٹ مرے چرچ، جوبلی چرچ سرکلر روڈ، گندم منڈی چرچ ،مونا چرچ کینٹ ، ہنٹر پورہ چرچ سمیت ایک سو سے زائد چرچز کا سکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا جس کے تحت چرچز میں کئے جانے والے خطاظتی اقدامات کا جائزہ، بیرونی دیواروں پر سکیورٹی وائزز کے علاوہ کیمروں اور گارڈز کی تعداد بھی معلوم کی جائے گی۔دریں انثا کرسمں کے موقع پر سیکورٹی پلان کو بھی تشکیل دینے کے لئے سکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔