• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ کے ٹنل کا ملبہ دریائے جہلم میں پھینکا جانے لگا

مظفرآباد(نامہ نگار )پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ کے ٹنل کا ملبہ دریائے جہلم میں پھینکا جانے لگا۔ جس سے دریائی آلودگی پھیل گئی ہے۔ معاہدے کے تحت پترینڈ پرجیکٹ کا ملبہ نیلم پارک میں پھینکا جا ناتھا۔ لیکن ٹھیکیدار اور تعمیراتی کمپنی کی ملی بھگت سے کیمیکل ملا ملبہ دریائے جہلم میں پھینکا جا رہا ہے اور مقامی آبادی کے احتجاج کے باوجود مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ اور تحفظ ماحول ایجنسی اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہے جس پر مقامی متاثرہ آبادی نے احتجاج  کیا ہے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین علاقہ لوہر چھتر ابرار اعوان، ملک احسن، مسعود عباسی اور فیضان شاہ کا کہنا تھا کہ پترینڈ ہائیڈرل پرجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے منصبوبے کا ملبے کیلئے ٹینڈر جاری کیا جس میں ٹھیکیدار کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملبہ دریا میں نہیں پھینک سکتا۔اور پترینڈ پراجیکٹ کے ٹنل اور دیگر تعمیراتی کام سے حاصل ہونے والا ملبہ نیلم پارک کی سائیٹ پر پھینکا جانا تھا۔ اس مقصد کے لئے ٹھیکیدار کو خطیر اضافی رقم مہیا کی گئی لیکن ٹھیکیدار نے ڈوئیوو کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے ملبہ دریائے جہلم میں پھینکنا شروع کر رکھا ہے۔ بار بار کمپنی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا لیکن اس اہم مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔
تازہ ترین