• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبہ کےتحت مسلمانوں کاقتل عام جاری ہے‘عبدالرشید حجازی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر مولانا عبدالرشید حجازی،مولانا بہادر سیف،ڈاکٹر طارق عباس،خالد محمود اعظم آبادی،چوہدری حبیب اللہ عطا،قاضی ریاض قدیر نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان باہمی اختلاف کے سبب غیر مسلموں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں عالم اسلام اس وقت بدترین انتشار کا شکار ہے ، دنیا میں حکمرانی کرنے والے اپنے قبلہ اول کو آزاد کرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے مگر افسوس کہ مسلمانوں کی مذہبی و سیاسی قیادت آپس کے اختلافات کے پر امن حل کے لئے کسی قسم کا بھی حل تلاش کرتی نظر نہیں آتی‘ مسلم ممالک کی تنظیم او‘آئی ‘ سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں خواب غفلت کے مزے اڑا رہی ہیں ایسے حالات میں مسلمان حکمرانوں ‘ علماء کرام‘ سیاسی قیادت اور عوام سب کو اپنے فروغی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک خدا ‘ ایک رسولؐ ایک قبلہ اور ایک قرآن کی بنیاد پر متفق و متحد ہونا پڑے گا ۔
تازہ ترین