سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ سیا لکوٹ کے علاقہ رنگ پورہ کا رہائشی 25 سالہ عثمان جو پنڈی میں گارمنٹس کا کا روبار کر تا تھا گذشتہ رات کام سے واپسی پر موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا کہ مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئےاپنے خالق حقیقی سے جاملا ،مرحوم کو اس کے آبائی قبرستان رنگ پورہ سیالکوٹ میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔