• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سنٹرمیں ڈبل شفٹ شروع کرنےکیلئے پلاننگ کی جاری ہے:ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کڈنی سنٹر میں مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈبل شفٹ شروع کرنے کیلئے پلاننگ کی جاری ہے، سنٹر میں جدید لیبارٹری فنکشنل ہو چکی، جلد گردے کی پتھری نکالنے کیلئے مشین کی خریداری کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ممبران نے میاں محمد اعجاز کو متفقہ طور پر آئندہ 2 سال کیلئے مینجمنٹ کمیٹی کا صدر منتخب کر لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لیاقت علی چٹھہ اور میاں محمد اعجاز کو جمخانہ گجرات کی طرف سے ایگزیکٹو ممبرز وسیم اشرف بٹ، رخسار میلو، ڈاکٹر امین گل نے 20لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔ اجلاس میں چوہدری جمشید اقبال نے کڈنی سنٹر کے آپریشنل اخراجات کیلئے سالانہ بارہ لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور چھ ماہ کیلئے چھ لاکھ روپے کا چیک جبکہ چوہدری نواز ریحانیہ نے سالانہ پانچ لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر میاں اعجاز آپریشنل اخراجات کیلئے ہر ماہ دس لاکھ روپے، چوہدری مبشر حسین ہر ماہ پانچ لاکھ روپے، چوہدری اعجاز ماہانہ ایک لاکھ روپے، خالد منگا ماہانہ پچاس ہزار روپے عطیہ دیں گے، نوید اقبال نے کڈنی سنٹر کیلئے ایمبولینس، شیخ خالد محمود نے 100کے وی اے کا جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین