• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے پشاور ٹور ڈدی پاکستان سائیکل ریس 25مارچ سے شروع ہورہی ہے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اس سال یہ ریس ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے طرز پر منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اظہار پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور ریس کے چیف آرگنائزر ادریس حیدر خواجہ نے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف بلوچ اور جنرل سیکریٹری کلیم اعوان سے باتیں کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال گذشتہ تمام ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے ریکارڈ توڑ دیئے جائیں گے اور انشا ء اللہ دنیا بھر سے آنے والے انٹرنیشنل سائیکلسٹوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ریس کے انعقاد کیلئے کلیم اعوان نے اعلیٰ سول و فوجی حکام سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین