کراچی کے شاپنگ مال میں سجی سندھی ثقافت کی ترجمانی کرنے والی اشیا کی نمائش ہوئی جس میں خواتین کے ہاتھ سے بنی جیولری، ملبوسات اور دیگر آرائشی اشیا رکھی گئیں۔
نمائش میں سندھ کے مختلف شہروں سے خواتین نے شرکت کی۔ان محنتی اور باہنر خواتین کے ہاتھوں سے بنی جیولری، بیگز ،کپڑے، کھوسے، گھر کی زیبائش کی اشیا نمائش پیش کی گئیں ۔ سندھی ثقافتی اشیا کو کراچی کی خواتین نے خوب پسند کیا۔
نمائش سندھ رورل سپورٹ اورگنائزیشن کی جانب سے لگائی گئی ہے جس کا مقصد سندھ کے پسماندہ علاقوں کی خواتین کوروزگار فراہم کرنا ہے۔
نمائش میں سندھی فنکاروں نے بھی شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاکے دل جیت لیے۔فنکاروں نے سندھی ثقافتی گانے بھی گائے ۔ یہ نمائش8 جنوری تک جاری رہے گی۔