• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،6 افراد کے قتل کا ملزم حادثے میں ہلاک

Murderer Of Six People Killed In An Accident In Rawalpindi
راولپنڈی میں خالو سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والا ملزم حمزہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

دیگر واقعات میں دو طلبہ گروپس کے تصادم میں ایک طالب علم مارا گیا، خاتون ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گئی، ایک شخص نے میٹرو بس اسٹیشن سے چھلانگ لگا دی جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

راول پنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے قریب لوسر شرفو کے بد نصیب گھرانے میں بھانجے حمزہ نے اپنے خالو احتشام سمیت 6 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،واقعے میں اس کی خالہ کلثوم شدید زخمی ہے۔

مقتولین میں احتشام کی والدہ فوزیہ، ملازم جاوید اس کی بیوی روبینہ،مہمان رضیہ اور اس کی تین سالہ بیٹی بھی شامل ہے ۔

ذرائع کہتے ہیں ملزم کچھ عرصہ سے اپنے ماموں احتشام سے زیور اور پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا،پولیس کہتی ہے حمزہ نے قتل کیوں کیے فی الحال کچھ پتہ نہیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم ملزم حمزہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا۔

راولپنڈی کے اصغر مال کالج میں دو طلبہ گروپس کے تصادم میں ایک طالب علم توقیر شدید زخمی ہواجو اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔

راول پنڈی کے مریڑ چوک پر ٹرین کی زد میں آکر65سالہ خاتون خادم بی بی زوجہ محمد افضل جاں بحق ہو گئی جس کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

ایک شخص نےلیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن سے چھلانگ لگا دی جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین