• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن آخری جنگ بلوچستان کو استعمال کرکے لڑنا چاہتا ہے

Enemy Want To Fight The Final Battle Using Balochistan
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دشمن اپنی آخری جنگ بلوچستان کی سرزمین کو استعمال کرکے لڑنا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر چوہدری نثار نے مزید کہا کہ دشمن کو پہلے بھی اپنے مقصد میں ناکامی ہوئی تھی اور اب بھی ناکامی ہوگی۔

انہوں نےمزید کہا کہ صرف سی پیک ہی نہیں پورے بلوچستان کو پر امن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بہکائے ہوئے نوجوانوں کا تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرنے کا عمل خوش آئند ہے۔
تازہ ترین