• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،ماہی پروری کا تربیتی کورس 06فروری سے شروع ہو گا

راولپنڈی(اے پی پی )ماہی پروری کے شعبے سے منسلک افراد کی پیشہ وارانہ استعدا د کار میں اضافے کے لیے 3 روزہ تربیتی کورس 6فروری سے شروع ہو گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزٹریننگ راولپنڈی شائستہ وقار نے کہا ہے کہ 3 روزہ کورس میں کسی بھی تعلیمی قابلیت کے حامل مرد اور خواتین شرکت کر سکتے ہیں اورتربیت حاصل کرکے فش فارمنگ کا پیشہ اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورس کا دورانیہ روزانہ صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک ہوگا جس کے دوران شرکاءکورس کو فش فارمنگ کے طریقوں سے روشنا س کرایا جائے گا اور انہیں محکمہ ماہی پروری حکومت پنجاب کی طرف سے فش فارمنگ کےلئے مہیا کی گئی سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین