• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کا بہاولپور بنچ کا دورہ ، دو کیسوں کی سماعت

بہاولپور،احمد پور شرقیہ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب جسٹس سید منصور علی شاہ کی لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ آمد کے موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس تقریب میں جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق افتخار، جسٹس محمد بشیر پراچہ، رجسٹرار ہائی کورٹ خورشید رضوی، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے  بہاولپور بنچ میں دو کیسوں کی سماعت کی جسٹس منصور علی شاہ نے محکمہ تعلیم میں بھرتی کے حوالے سی خاتون امیدوار کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کو15روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا اسی طرح چولستان  میں الاٹمنٹ کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ کو 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ دریں اثناچیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ اور جسٹس شمیم احمد خان سے جنرل سیکرٹری بار ایسویسی ایشن احمد پور شرقیہ شہزاد گل خان نیازی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے ملاقات کی اور ان کو بار کے وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ احمد پور شرقیہ عدالت میں ججز کی تعداد بڑھائی جائے تا کہ مقدمات کے فیصلے جلد ازجلد ہو سکیں ۔  
تازہ ترین