• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری، وزیراعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لیں، سراج الحق

اسلام آباد (آن لائن) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مذاکرات کا حامی نہیں رہا ۔ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے پاکستان میں اس منصوبے سے ترقی کے لئے راستے کھلیں گے وزیر اعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں اور ان کے خدشات دور کرکے فوج کو اس منصوبے کا تحفہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہینڈل کریں اور تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں اور اس منصوبے کا آغاز کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی مذاکرات کا حامی نہیں رہا جبکہ اس نے ایک بار پھر پٹھان کوٹ واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
تازہ ترین