• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹ اور کلچر مہذب معاشرے کی پہچان ہیں :کمشنر بہاول پور

بہاولپور(سٹی رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے ایک عہد ساز پیش رفت ہے۔وہ آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل، ڈی پی او بہاول پور محمد اشفاق خان، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل رانا اعجاز محمود، پرنسپل کالج آف آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر نصر اللہ ناصراورویڈیو لنک کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر بہاول نگرمحمد اظہر حیات اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں جمیل احمد جمیل شریک ہوئے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے کہا کہ آرٹ اور کلچر مہذب معاشروں کی پہچان اور ترقی کے بنیادی ماخذ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی طرح بہاول پور ڈویژن کی نوجوان نسل کو اپنی تعمیری اور مثبت صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس پروگرام کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم میسر ہو گا۔
تازہ ترین