• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی خان بابرقتل کیس کے پراسیکوٹرنعمت علی رندھاواکے قتل کامقدمہ دوبارہ کراچی کی انسداددہشتگردی کی عدالت کوموصول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صحافی ولی خان بابرقتل کيس کے پراسيکيوٹر نعمت علی رندھاوا کا قتل کیس دوبارہ کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت کوموصول ہوگیا۔مقدمہ سيکورٹی رسک قراردیکر سکھرمنتقل کياگيا تھا۔ انسداددہشت گردی عدالت کو صحافی ولی بابرقتل کیس ميں پراسيکوٹرنعمت رندھاوا کا قتل کیس موصول ہوگیا۔ مقدمہ اپريل 2014 میں سيکورٹی رسک قراردے کرسکھرمنتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے مقدمے ميں ايم کیو ایم کے تین مفرو ردہشت گردوں کو اشتہاری قراردے دیا۔ مفرور ملزمان میں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش، غفران عرف سندھی شامل ہیں۔ دوسری جانب مقدمے ميں گرفتارایم کیوایم يونٹ178 کے کارکن سيد کاظم عباس رضوی کوبھی سکھرجیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نےستمبر2013 ميں نارتھ ناظم آباد ميں ولی خان بابر قتل کیس کے پراسيکیوٹرنعمت علی رندھاوا کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔ جبکہ مقتول کا بیٹا توقیر رندھاوابھی فائرنگ سے زخمی ہواتھا۔
تازہ ترین