• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وینز بھیجنے کے شیڈول میں 31 مارچ تک تو سیع

سکھر (بیورو رپورٹ) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کے لیے موبائل رجسٹریشن وینز بھیجنے کے شیڈول میں31 مارچ تک اضافہ کیا گیا ہے۔سکھر ضلع کے این آرسی سکھر سٹی میں31مارچ تک وین نمبر 11 موجود رہے گی، جبکہ تعلقہ نیو سکھر، روہڑی اور پنوعاقل تعلقوں کی یونین کونسلز میں بھی یکم مارچ سے11مارچ تک موبائل ٹیمیں موجود رہیں گی۔ ضلع گھوٹکی میں تعلقہ گھوٹکی، اباوڑو اور خانگڑ ھ میں یکم مارچ سے31مارچ تک موبائل وین نمبر1- موجود ر رہے گی۔
تازہ ترین