بڈاپسٹ (نیوز ڈیسک)بڈاپسٹ ویمنز ٹینس کی ٹرافی ہنگری کی ٹاپ سیڈ ٹیمیابابوس کے نام ہوگئی، انہوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی 2سیڈلوسی سفارودا کو مات دے دی، ان کی جیت کا سکور 7-6 (7/4)4-6اور 3-6رہا، دوسری جانب مارسیلی مینز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ہوم فیورٹ جوئے ولفریڈ سونگا نے جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ہموطن لوکاس پائولی کو اسٹریٹ سیٹ میں 4-6اور4-6سے شکست دے دی۔