• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی آرٹ فیسٹیول، دبئی اوپن آرٹ میوزیم میں تبدیل

Three D Art Festival Art Museum Of Change In Dubai Open
دبئی میں تیسرا تھری ڈی آرٹ فیسٹیول جاری ہے،دنیا بھر کے نامی گرامی فنکاروں نے شہر کو اوپن آرٹ میوزیم میں تبدیل کردیا ہے۔

دبئی میں اپنی نوعیت کے انوکھے تیسرے سالانہ آرٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دنیا بھر کے ماہر فنکا راپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں،کئی روز جاری رہنے والے فیسٹیول میں مختلف ملکوں کے 25فنکار وں نے تھری ڈی آرٹ کے ایسے نمونے اور پینٹنگز تخلیق کی ہیں، جسے دیکھ کر حقیقت کا گمان ہو۔

تخلیقی ذہن کے مالک ان فنکاروں نے کئی تھری ڈی تصاویر چاک اور پینٹ کے ذریعے بنائی ہیں جو متحدہ عرب امارات کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس کینوس فیسٹیول کے فاتح کو تئیس لاکھ درہم انعام دیا جائے گا ۔
تازہ ترین