• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلڈنگز بہاولپور میں تعینات ورک چارج ملازمین 5 ماہ کی تنخواہ سے محروم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلڈنگز بہاول پور میں تعینات عارضی ورک چارج ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج  ہیں، ان میں سے زیادہ تر ملازمین 10سال سے 15 سال  سے ملازمت کر رہے ہیں، محکمہ ان ملازمین کے 89 دنوں کے عارضی آڈر کرتا ہے 89 دن کے بعد دوبارہ آڈر  کئے جاتے ہیں اب  محکمہ نے ان کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے، محکمہ کے ااس  ظالمانہ فیصلے کی بھینٹ 162 خاندان چڑھ گئے،جس پر پارلیمانی سیکرٹری شاہرات و تعمیرات نے جواب دیا کہ اس معاملے کو دیکھتے ہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ انتہائی سنگین معاملہ ہے محکمہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے، قبل ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں حکومت نے ایک تا 16 سکیل کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا تھا مگر اس میں 150 سے زائد کیٹیگری رہ گئی تھی ان کو بھی اپ گریڈ کیا جائے جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ اس معاملے کو زیر غور لا رہے ہیں۔
تازہ ترین