• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو:احسن کے 8وکٹ، کینڈی لینڈ208پر آئوٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیٹرنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو کےتیسرے رائونڈ کے پہلے دن یو بی ایل کمپلیکس کراچی میں پاک سعودی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف167رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے گذشتہ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پیر کو میچ کے پہلے دن کاشف بھٹی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے33 رنز دے کر سات وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں اسٹیٹ بینک نےتین وکٹ پر 223 رنز بنائے تھے۔عمر وحید 124 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔ سمیع اسلم نے 76 رنز بنائے۔ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں کینڈی لینڈ 208 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ احسن مرزا نے 72رنز دے کر8 وکٹ حاصل کئے جواب میں سی اے اے نے چار وکٹ پر 86 رنز بنائے تھے۔ این بی پی کمپلکس میں حیدری ٹریڈرز 225 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عاصم نے106 رنز بنائے۔ احمد اقبال نے چار وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں کے پی ٹی نے دو وکٹ پر67 رنز بنائے تھے۔
تازہ ترین