• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاری پارک اسلحہ برآمدگی، میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،ایم کیوایم لندن

لندن (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ترجمان نے کراچی میں رینجرزکی جانب سے سفاری پارک سے اسلحہ برآمد کرنے اور اسے ایم کیو ایم لندن کے ارکان سے منسوب کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایم کیو ایم لندن کے خلاف جاری میڈیا ٹرائل پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ  لندن کے کنوینرندیم نصرت نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات پر حملے اوراسٹالز کوآگ لگانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے زخمی طلبہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین