گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مالی سال کا اختتام قریب آنے کی وجہ سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا گزشتہ روز ساڑھے تین سو سے زائد پراپرٹیاں سیل کر دیں جبکہ پراپرٹیاں سیل کرنے کے دوران ایکسائز ملازمین اور بعض نادھندگان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے بھی ہوتے رہے ای ٹی او حبیب اللہ چٹھہ کی نگرانی میں گزشتہ روز آپریشن کیا گیا اس دوران پراپرٹی ٹیکس نادھندگان میں بعض خود کو مختلف ممبران اسمبلی کے رشتہ داراور قریبی دوست بھی کہتے رہے تاہم رات گئے تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے والوں کی پراپرٹیاں کھول دی گئیں ای ٹی او نے کہا کہ تمام سیل کی جانیوالی پراپرٹیوں کی رپورٹس فوری طور پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دی جاتی ہے تاکہ ٹیکس کی ادائیگی سے قبل کوئی بھی پراپرٹی سفارش یا رشوت کی وجہ سے کھل نہ سکے۔