گجرات (نمائندہ جنگ) کچہری کے قریب بدر الحبیب کے گھر سے چور نقدی اور لائسنسی پسٹل30بور، اڈا ٹم ٹم سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر جنید اقبال کے کلینک سے چور80 ہزار روپے، گاؤں جھنڈیوال سے طارق محمود کے گھر سے چور نقدی، زیورات وغیرہ، تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ محلہ شادباد ڈاکخانہ بازار سے رزاق وغیرہ سمیع اللہ کی دکان کے تالے توڑ کر سیگریٹ وغیرہ جبکہ تھانہ صدرکھاریاں کے علاقہ سے رضوان کے پلازہ سے چور ٹرانسفارمر وغیرہ چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔