• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد ، 6افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرکے 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ شیخ تالاب مولا بخش سے پولیس نے دوران گشت اشرف سے 4لٹر شراب ، تھانہ اگوکی کے علاقہ گراونڈ ماڈل ٹاون سے اعجاز سے 2بوتل شراب، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ داتا زید کا سے عامر سے4لٹر شراب، تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹ موکھل سے وکیل احمد سے پستول، تھانہ موترہ کے علاقہ سے ارسلان سے5لٹر شراب اور موضع کھرولیاں سے شہباز سے5لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین