• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی یونین کونسلوں کےمنجمد اکائونٹ میں 9کروڑ 32لاکھ موجود

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کی 185یونین کونسلوں کےمنجمد اکائونٹ میں ون ٹائم گرانٹ سمیت دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی 9کروڑ 32لاکھ 83ہزار روپے کی رقم موجود ہے ،یونین کونسلیں فعال نہ ہو سکیں پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں کے اکائونٹ منجمد کرکے خاموشی اختیار کر لی ہے ،تایا گیا ہےکہ31دسمبر 2016تک ملتان کی 185یونین کونسلوں میں ون ٹائم گرانٹ کی مد میں 3کروڑ 26لاکھ 81ہزار 68روپے کی رقم موجود تھی یہ رقم فرنیچر ، کمپیوٹر، اسٹیشنری سمیت دیگر اشیا کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی تھی لیکن متعلقہ ایڈمنسٹریٹرز اور یونین کونسلوں کی سیکرٹریوں کی جانب سے خریداری نہ کی جا سکی تھی جس کے باعث یونین کونسلوں تاحال درست طریقے سے فعال نہیں ہوسکیں،185یونین کونسلوں میں 6کروڑ 6لاکھ 2سو 20روپے بھی موجود تھے ، سب سے زیادہ رقم یونین کونسل 89پنج کھوہ 44لاکھ 97ہزار 5سو 64روپے، یونین کونسل 73کائیاں پور 40لاکھ 60ہزار 172روپے کی رقم موجود تھی جبکہ سب سےکم رقم یونین کونسل 153رسول پور میں 4ہزار 1سو 73روپے اکاونٹ میں موجود تھے۔
تازہ ترین