حب ( نامہ نگار)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈرز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ سمندری گشت کھُلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والی لالنچزکی نگرانی بڑھا دی اور تمام لانچوں کو چیک کرنا شروع کر دیا دُوران چیکنگ ایک لانچ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی گن بوٹس کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کربھاگنے کی کوشش کی جس پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی گن بوٹس نے مشکوک لانچ کا تعاقب کرنے کے بعداُسے پکٹر لیا اور تفصیلی تلاشی شروع کر دی ۔ تلاشی کے دوران لانچ کے خفیہ خانوں میں سے 375کلو گرام چرس اور 30کلو گرام ہیروئن(کرسٹل) برآمد کر لی اور 09 اسمگلر ز کو بھی گرفتار کرلیااس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات اورلانچ کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں59 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔