ملتان (سٹاف رپورٹر ) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکمران مزدور کا معاشی قتل کرکے ملک کو خونی انقلاب کی طرف لیکر جا رہے ہیں پاور لومز کی صنعت کی تباہی پر مزدور وں کے حقو ق کے لئے اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس لائوں گا اور چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط لکھوں گا کہ وہ اس سلسلے میں ازخود نوٹس لیں2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں کوئی صداقت نہیں جس کی زندہ مثال 2017تک سولہ سولہ گھنٹے تک بڑھتی ہو ئی لوڈشیڈنگ ہے پاور لومز ایسوسی ایشن جو بھی لائحہ عمل طے کرے گی پارلیمنٹ تک مزدوروں کو لے جانے کے لئے دو نہیں چار بسیں بھی دوں گا اور ان کے شانہ بشانہ احتجاج و دھرنا کے لئے کھڑا ہوں گا اور وزیراعظم کا راستہ روکوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ اقبال نگر میں پاور لومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبد الخالق قندیل انصاری ، حاجی بشیر پہلوان، سعید احمد سعیدی، ارشاد قادری ، خلیل انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے رہنما محمد خان مروت ، اصغر بلوچ، ملک زاہدحسین بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کا قیام ہی مسائل کا حل ہے ملتان میں سب سول سیکریٹریٹ ڈھونگ ہے جس کا فائدہ بھی تخت لاہور کو ہوگا انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر فوری قابو پائے اور پاور لومزصنعت کو بحال کرے ان کے سٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے اگر مزدور سڑکوں پر نکل آئے تو پھر حکمران ایوانوں سے باہر ہوں گے ۔