ریڈنگ (پ ر) تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پہلی بار کسی حکومت نے سنجیدگی سے سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے وزارت سمندر پار پاکستانیز پوری دنیا کے ممالک سے تارکین وطن پر مشتمل 137ممبران کی ایڈوائزری کونسل بنائی اور برطانیہ سے 23 ممبران پر مشتمل کونسل منتخب کی گئی اور اس کونسل کی تشکیل کا برطانیہ بھر کی کمیونٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سماجی تنظیموں نے خیرمقدم کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز کے جائیدادوں، پولیس مافیا، محکمہ مال اورقبضہ مافیا کے حوالے سے متعلقہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایڈوائزری کونسل کے رکن نعیم عباسی نے اپنے اعزاز میں ریڈنگ میں منعقدہ تقاریب میں کیا۔ پہلی تقریب کی میئر آف ریڈنگ کونسلر محمد ایوب نے میئر پارلر میں میزبانی کی اور دوسری تقریب پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین میاں محمد سلیم اور میاں کمال سلیم نے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اقبال سندھو، OPWC کے چیف کو آڈرینیٹر حاجی عابد حسین وائس چیئرمین چوہدری آفتاب حسین، کوآرڈینیٹر عمران حسین، برکشائر کے آرگنائزر شمریز تارڑ، پروفیشنل ونگ کے کوآرڈینیٹر انجینئر فرخ جمیل، وکلاء ونگ کے کوآرڈییٹر امجد تارڑ، OPWC اٹلی کے کوآرڈینٹر فیاض تارڑ، چوہدری طارق محمود، سابق میئر ریڈنگ احمد گل، ڈاکٹر اعجاز، راجہ اصغر خان (PPP)، مسعود بخاری، وسیم احمد راجہ، چوہدری قربان، PTI کے منصور کیانی، افضال کیانی، راجہ جمشید کیانی، غلام دستگیر خان، رضوان بھٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میزبان میئر محمد ایوب اور میاں سلیم نے کونسل کی تشکیل کا خیرمقدم کیا اور وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور چیئرمین (BOG-OPF) امجد ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی میئر مزمل حسین، چوہدری آفتاب، عابد حسین، امجد تارڑ ایڈووکیٹ انجینئر فرخ جمیل، میاں کمال سلیم، وسیم حسن راجہ، گل احمد، ازدم بٹ نے ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر نعیم عباسی کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ نعیم عباسی نے کونسلر ایوب اور میاں سلیم کا استقبالیوں کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اوورسیز کمیونٹی دیار غیر میں برادری ازم اور علاقہ پرستی چھوڑ کر متحد و منظم ہو جائے تو مسائل خواہ برطانیہ میں ہوں یا پاکستان میں ان کا حل ممکن اور آسان ہے مزید یہ کہ اب ہائی کمیشن کے حوالےسے نادرا، پاسپورٹ، ویزہ اور ایمرجنسی فوتگی ویزہ کے حوالے سے ہائی کمشنر سید ابن عباس،(CG) مانچسٹر ظہور، بریڈ فورڈ (CG) احمد امجد، برمنگھم (CG) سید احمد معروف اور (CG) گلاسکو کی کوششوں سے مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔