پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم آسٹریلیا کی جونئیرنیشنل چیمپین شپ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ، پاکستان جونئیرز نے آخری گروپ میچ میں ناردرن ٹری ٹوری کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ۔
تسمانیہ میں آسٹریلین نیشنل جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان جونئیر ٹیم پہلی بار شریک ہوئی جہاں اپنے پانچویں میچ میں اس نے ناردرن ٹرٹوری کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
عمر ستار نے دو غضنفر اور افراز عقیل نے ایک ایک گول کیا،ایونٹ میں یہ پاکستان جونئیرز کی چوتھی کامیابی ہے ، بدھ کو پلے آف میں پاکستان کا مقابلہ میزبان تسمانیہ سےہو گا۔