• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکھے پودے فراہم کرنے پر ناظم ٹائون ٹو کی احتجاج کی دھمکی

پشاور(سٹی رپورٹر) ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ کافورڈھیری نے بلین سونامی ٹریز پراجیکٹ کے تحت پودے لیٹ فراہم کرنے پر احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ کافورڈھیری نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ڈی ایف او نے بلین سونامی ٹریز پراجیکٹ کے تحت 22 ہزار پودے لیٹ دیئے جو سوکھ گئے ہیں جبکہ مزدوروں کے ذریعے لگانے کے ہزاروں روپے بھی ضائع ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے کئی بار وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جنگلات کو آگاہ کیا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں لہٰذا اس حوالے سے انکوائری کی جائے تاکہ علاقے کے مکین سوکھے پودے نکال کر زمین خالی کریں اور مکئی سمیت دیگر فصل کاشت کریں۔
تازہ ترین