سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)منشیات کے مجرم کو پونے2سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے تھانہ کوٹلی سید امیر میں درج ایک منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم صمد خان کو ایک سال9ماہ قید اور10ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید2ماہ قید بھگتنا ہو گی۔