• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار

Karachi Police Arrested 7 In Raids Conducted In Different Areas
کراچی میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے شریف آباد میں ایک اور کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول اور منشیات برآمد کرلی گئیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ادھر شادمان ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
تازہ ترین