• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،یوم مئی پر بھی مزدور چھٹی کی بجائےکام کرتےرہے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)یوم مئی کے روز گوجرانوالہ کے ہزاروں مزدور مختلف فیکٹریوں ، کارخانوں ، گھروں اور گلی محلوں میں محنت مزدوری کرتے رہے مزدوری کرنیوالوں میں بعض ضعیف العمر مردو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مزدوروں کے حقوق کیلئے بعض سیاسی و سماجی پارٹیوں یونینز اور تنظیموں کے کروڑ پتی عہدیدار جلوس نکال کر سیلفیاں بنواتے رہے بعض شخصیات تصویریں بنواتے ہی جلوسوں سے غائب ہو گئے اس سلسلہ میں ایک 80سالہ مزدور محمد حنیف نے کہا کہ یکم مئی کو مزدور کے جلوسوں کو بھی ایک معمول سمجھ لیا گیا ہے اگر حکومتیں چاہتی تو مزدوروں کی تنخواہیں مراعات بڑھانے کیلئے سخت قوانین بناکر عملدر آمد کرواتیں مگر تمام حکومتیں کھوکھلے نعرے لگاتی رہی ہیں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنیوالے شعیب علی نے کہا کہ یکم مئی کے روز میں اگر دیہاڑی نہ لگاؤں گا تو شام کو بچوں کو روٹی کہاں سے کھلاؤں گا کمپیوٹر ٹھیک کرنیوالے ندیم اسلم نے کہاا کہ بااثر سرمایہ دار مزدوروں کو ان کے حقوق کیلئے اکٹھے نہیں ہونے دیتے۔
تازہ ترین