راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی شہر کی 20سڑکوں کی ناقص تعمیر کا معاملہ کارروائی کیلئے محکمہ انٹی کرپشن کو بھجوادیا گیاہے۔ 212 ملین روپے لاگت کی سیکموں میں نشاندہی کے باوجود نقائص دور نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے معاملہ انٹی کرپشن کو بھجوانے کی ہدایت کی۔بیس سڑکوں میں چاکرہ تا گلشن رزاق اور پیر صحابہ ٹائون یوسی گرجا مین روڈ بحالی ومرمت لاگت27 اعشاریہ 852 ملین،ڈھوک امام دین تا ڈھوک نور روڈ دھاماں سیداں بحالی و مرمت لاگت 12اعشاریہ575ملین روپے،گلستان کالونی لین نمبر سات روڈ بحالی و مرمت لاگت 13اعشاریہ181ملین روپے،صدیق لین گلستان کالونی بحالی و مرمت 11اعشاریہ638ملین روپے،غوثیہ چوک تا سروس روڈ ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان بحالی و مرمت لاگت19اعشاریہ745ملین روپے،ڈھوک کالا خان چوک تا قبرستان کیپٹن ثنااللہ روڈ بحالی و مرمت لاگت 18اعشاریہ301ملین روپے،کوہاٹی بازار تا اصغر مال چوک براستہ بنی بحالی و مرمت لاگت 21اعشاریہ039ملین روپے،مین روڈ نیازی ٹائون تا چمن آباد بحالی و مرمت لاگت 11اعشاریہ937ملین روپے بھی شامل ہیں۔معاملہ انٹی کرپشن کو بھجوانے سے قبل اجلاس ڈی سی راولپنڈی کی زیر صدارت ہوا تھا۔