پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب گٹکے کا ایک بڑا گودام پکڑلیا، گٹکے کے 2 لاکھ سے زائد پیکٹ قبضے میں لے لیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل کے تہہ خانے پر چھاپا مارا، جہاں وئیر ہاؤس میں چھپایا گیا گٹکا بڑی مقدار میں پکڑا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نےبتایا کہ وئیر ہاؤس سے 2 لاکھ 12 ہزار پیکٹ گٹکا برآمد ہوا ہے،جو اسمگل کر کے یہاں لایا گیا تھا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں کہ صوبے میں گٹکے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، وہ پنجاب کو گٹکے سے پاک کر کے دم لیں گے۔