• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،رمضان بازاروں سے آٹے کی بوریاں غائب ہونےکاانکشاف

گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں رمضان بازاروں سے آٹے کی بوریاں غائب ہو نے لگیں۔ حکومت نے رمضان بازاروں میں سبسڈی دیکر 20کلو آٹے کاتھیلا 5سو روپے کرددیا جس سے لوگوں کو 20کلو آٹے کی بوری سے 250روپے کی بچت ہو رہی ہے‘ روزانہ آٹے کی 500بوریاں ہر رمضان بازار میں پہنچائی جاتی ہیں‘ مگر فلور ملوں سے 500بوریاں آٹے کی لوڈ کر دی جاتی ہیں جبکہ 300بوریاں غائب کرکے کم قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق چند رمضان بازاروں میں اس طرح کی شکایات موصول ہو ئی ہیں‘ اگر کسی کے خلاف الزام ثابت ہوا تو مقدمات درج کرنے کے علاوہ ملوث اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست بھی کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین