قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےکہا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کو ایک سیکنڈ میں نا اہل قرار دے دیا گیا۔بھٹو کو پھانسی پربھی ہم نےنہیں کہاکہ بندوقیں تان لی گئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی۔یہ کونسی سیاست ہے، جےآئی ٹی میں کیا ہو رہا ہے،سب آرام سےبیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی متنازع کہا جارہا ہے، بے نظیر کی تصاویر دیکھیں جب وہ پیش ہوتی تھیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کو بچانے کےلیے ادارے تباہ کرنے کی کوشش کی تو لاقانونیت پھیل جائے گی اور ہر کوئی خود فیصلہ لے گا۔