سکھر(بیورو رپورٹ) رمضان المبارک کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر / اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ تعلقہ نیو سکھرمحمد یوسف شیخ نے رمضان آرڈیننس اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء پر سرکاری ریٹس پر عملد رآمد کرانے کے سلسلے میں گوشت، سبزیاں، فروٹس اور مختلف کھانے،پینے کی اشیاء کی مارکیٹوں اور دکانوں پر چھاپے مارے اور مختلف دکانداروں پر انڈر سیکشن 3/7پرائز کنٹرول ایکٹ کے تحت 5ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا جو کہ موقع پر ہی وصول کرکے سرکاری خرانے میں جمع کرائے گئے۔ شہر کی اہم کاروباری مارکیٹوں میں ہزاروں دکانیں ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صرف چند دکانوں پر کارروائی کرکے 5ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔