گجرات (نمائندہ جنگ)میونسپل کاوپوریشن گجرات کی جانب سے چنگ چی رکشوں پر لگائے گئے ٹیکس کے خلاف ڈرائیوروں کا دوسر ے رو ز بھی احتجاجی مظاہرہ پورے شہر میں میں ٹریفک جام ہوگئی۔شہریوں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔کارپوریشن کی جانب سے چنگ چی رکشوں پر لگائے گئے 10روپے پرچی ٹیکس کے خلا ف دوسر ے روز بھی ڈرائیوروں نے چوک پاکستا ن،گلزارمدینہ روڈ،جی ٹی ایس چوک اور تمبل چوک میں رکشے کھڑے کر کے احتجاج کیادھرنا دیا اور میئرحاجی ناصر کے خلا ف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ٹیکس فیس 10روپے وصول کر نے والے ٹھیکیدار نے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کر نے والے ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بناکر شدیدزخمی کر دیا۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس بلاجوازچالا ن کرتی ہے ٹیکس لگادیا گیا ٹیکس ختم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب میئر حاجی ناصر ااور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ٹیکس کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بھی احتجاج ختم کر دیا